پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز اسلام آباد یونائیٹیڈ نے مصباح الحق سے راہیں جدا کرلیں۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے کہا کہ مصباح الحق کی بطور ہیڈ کوچ معاہدے میں توسیع نہیں کی جائے گی۔ ٹیم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مصباح الحق کی ٹیم سے مصروفیات، مفادات کے ٹکراؤ پر معاہدہ نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا۔ واضح رہے کہ دو مرتبہ کی چیمپئن ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ نے پی ایس ایل فائیو کے لیے مصباح الحق کو ہیڈ کوچ مقرر کیا تھا۔
خیال رہے کہ دسمبر کے آغاز میں مصباح الحق سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف سلیکٹر کا عہدہ بھی واپس لے لیا گیا تھا۔ مصباح الحق کے پاس ہیڈ کوچ، بیٹنگ کوچ اور چیف سلیکٹر کے بیک وقت تین عہدے تھے۔ اور ساتھ ہی ان کے پاس پی ایس ایل کی فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہیڈ کوچ کا بھی عہدے تھا۔
Thanks to Nai baat