پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ آپسی اختلافات سے ختم ہو جائے گی، وزیراعظم

08:25 PM, 24 Dec, 2020

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ آپسی اختلافات کی وجہ سے ہی ختم ہو جائے گی۔ وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والے حکومی اور پارٹی ترجمانوں کے اجلاس میں ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور اجلاس کے دوران وزیراعظم نے کہا احتساب سے کوئی بھی نہیں بچ پائے گا اور میں نے خود بھی عدالتوں میں جا کر جواب دیئے ہیں اب اپوزیشن کے رہنما بھی نیب کو جواب دیں  کیونکہ کوئی بھی احستاب سے بھاگ نہیں سکتا اور مولانا فضل الرحمان نیب میں اس وجہ سے پیش نہیں ہو رہے کیونکہ ان کے پاس کوئی جواب بھی نہیں ہے۔ 

 ان کا مزید کہنا تھا کہ لینڈ مافیا کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی کیونکہ آپریشن کے دوران پتہ چلا ہے کہ مسلم لیگ (ن) میں بڑے قبضہ مافیا موجود ہیں تاہم بیرون ملک مقیم پاکستانیوں اور سرکاری زمینوں پر قبضے کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ 

اجلاس میں ترجمانوں کو چارٹر آف ڈیمو کریسی کے آرٹیکل 23 پر مکمل بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نے چارٹر آف ڈیمو کریسی میں سینیٹ الیکشن کی اوپن بیلٹنگ پر اتفاق کیا تھا اور موجودہ صورت حال میں اپنے ہی چارٹر کے خلاف اوپن بیلٹنگ کی مخالفت کر رہے ہیں۔ 

مزیدخبریں