امریکی پولیس کے ہاتھوں ایک اور سیاہ فام شہری قتل

امریکی پولیس کے ہاتھوں ایک اور سیاہ فام شہری قتل
سورس: File photo

واشگنٹن ، امریکا میں پولیس نے ایک او رسیاہ فام  شہری کو ہلاک کردیا ۔ امریکی ریاست اوہائیو کے میئر اینڈرئیو گنتھر نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ اوہائیو پولیس کے افسر نے فائرنگ کرکے ایک سیاہ فام شہری کو قتل کردیا ۔ اس دوران پولیس آفیسر کی یونیفارم پر لگا ہوا کیمرہ آن بھی نہیں تھا ۔ مئیر کا کہنا تھا کہ پولیس نے افسر کو معطل کردیا ہے جبکہ واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے ۔ 

ان کا کہنا تھا کہ تفتیش کاروں نے فائرنگ کی ویڈیو حاصل کرلی ہے ۔ویڈیو میں آواز نہیں ہے جس سے پتہ چل سکے کہ واقعہ کیوں ہوا اور فائرنگ سے قبل پولیس افسر نے کیا بات کی ۔ 

پولیس کے مطابق منگل کے روز ایک کال موصول ہوئی جس میں شکایت کی گئی کہ ایک آدمی گاڑی میں کافی دیر سے بیٹھا ہوا ہے اور گاڑی کا مسلسل انجن آن اور آف کررہا ہے ۔ 

فون کال کے بعد جب پولیس متعلقہ گھر تک پہنچی تو گیراج کھلا ہوا تھا جہاں  ایک شخص  نے بھاگ کر پولیس کی طرف آنے کی کوشش کی جس پر پولیس افسر نے فائرنگ کردی اور 47 سالہ سیاہ فام امریکی زخمی ہوگیا اس کو ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ ہلاک ہوگیا ۔ 

یاد رہے کہ چند ماہ قبل امریکا میں جارج فلوئیڈ نامی شخص کی پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں ہلاکت پر پورے امریکا میں احتجاج پھوٹ پڑے تھے ۔