ایتھوپیا میں نسلی فسادات ، 100 ہلاک

05:51 PM, 24 Dec, 2020

ادیس ابابا، ایتھوپیا میں نسلی فسادات پھوٹ پڑے ، فائرنگ کے مختلف واقعات میں سو سے زائد افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ۔ ایتھوپین ہیومین رائٹس کمیشن کا کہنا ہے کہ گوموزریجن کے علاقے میٹیکل میں وزیراعظم آبے احمد کے دورے کے ایک روز بعد نامعلوم افراد نے فائرنگ سے 100 سے زائد افراد کو ہلاک کردیا ۔ 

ایتھوپین صدر آبے احمد نے ریجن میں اپنے دورے کے دوران نسلی فسادات کے خاتمے اور قومی یکجہتی پر زور دیا تھا ۔ ہیومن رائٹس کمیشن کا کہنا ہے کہ نسلی فسادات کے واقعات میں ہلاکتوں کے بڑھنے کا امکان ہے ۔

 حملے میں زندہ بچ جانے والے متعدد افراد نے ایمنسٹی انٹرنیشنل کو بتایا کہ گوموز کمیونٹی کے افراد نے امہارا ، امورو اور شناشا قبائل پر حملہ کیا ان پر فائرنگ کی اورگھروں کو جلایا جبکہ لوگوں کو چاقوؤں کا بھی نشانہ بنایا ۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد دو سو سے  بھی زیادہ ہوسکتی ہے ۔ 

مزیدخبریں