ریکوڈیک کیس ، پاکستان کے اثاثے منجمند

05:26 PM, 24 Dec, 2020

اسلام آباد ، برٹش ورجن آئی لینڈ ہائی کورٹ نے ریکوڈک کیس میں پاکستانی اثاثے منجمند کرنے کی کارروائی شروع کردی ۔ اثاثے منجمند کرنے کی کارروائی ٹیتھیان  کاپر کمپنی کی درخواست پر کی جارہی ہے ۔ 

اٹارنی جنرل آفس کا کہنا ہے کہ برٹش ورجن آئی لینڈ ہائی کورٹ نے پاکستان کا موقف سنے بغیر اثاثے منجمند کرنے کا حکم جاری کیا ہے ۔ حکومت پاکستان ہر ممکن وسائل بروئے کار لاتےہوئے  پاکستان کے مفادات کا دفاع کرے گی ۔ 

یاد رہے کہ انٹرنیشنل سنٹر فار سیٹلمنٹ آف انویسٹمنٹ ڈسپیوٹ (اکسڈ ) نے 12 جولائی کو پاکستان کو  6۔5 ارب ڈالر جرمانہ اداکرنے کا کہا تھا ۔ پاکستان نے جرمانے کے خلاف اکسڈ سے مشروط حکم امتناعی لیا تھا جس کے تحت پاکستان کو ڈیڑھ ارب ڈالر کی بینک گارنٹی غیر ملکی بینک میں جمع کرانی تھی ۔ حکم امتناع کی مدت ختم ہونے پر ٹیتھیان کاپر کمپنی نے پاکستانی قومی اثاثے منجمند کرنے کی درخواست برٹش ورجن آئی لینڈ میں جمع کرائی جس کے بعد یہ کارروائی شروع ہوئی ہے ۔ 

مزیدخبریں