متحدہ عرب امارات کی حکومتی اتھارٹی نے فتویٰ دیا ہے کہ شریعت کے مطابق کورونا کی ویکسین استعمال کرنا جائز ہے ۔
عرب میڈٰیا کے مطابق فتوے میں کہا گیا ہے کہ شریعت اور مذہب کی تعلیمات کے مطابق انسانی جسم اور زندگی کے تحفظ کے لیے کورونا ویکسین کا استعمال عین شریعت کے مطابق ہے ،
فتوے کے مطابق اگر ویکیسن میں حرام اجزاء بھی شامل ہیں تو بھی اسے شریعت کے اصولوں کے مطابق استعمال کیا جاسکتاہے ، کیوں کہ اس کا کوئی اور متبادل نہیں ہے ۔
فتویٰ کونسل نے لوگوں کو اپیل کی ہے کہ وہ حکومت کا ساتھ دیں ، اماراتی فتویٰ کونسل کو فتویٰ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب کورونا ویکسنز پر اسلامی ممالک میں حرام اور حلال کی بحث جاری تھی ۔
واضح رہے کہ دنیا بھر کی طرح متحدہ عرب امارات میں بھی کورونا سے بچاؤ کے سخت ترین ہیلتھ ایڈوائزری جاری کی گئی ہے ، اس وقت دنیا بھر میں کورونا کی دوسری لہر چل رہی ہے ، امریکہ ، بھارت سمیت کئی ممالک اس کی زد میں ہیں ۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا کی دوسری لہر کے دوران برطانیہ میں کورونا نے شکل تبدیل کرلی ہے ، جو پہلے سے زیادہ خطرناک قرار دی جارہی ہے ، جس کے پیش نظر برطانیہ میں سخت لاک ڈاؤن کردیا گیا ہے ۔
عرب ممالک میں بھی لاک ڈائوں میں نرمی کے بعد ایک بار پھر سے ہیلتھ ایڈوائزری جاری کی گئی ہے۔