کراچی میں قائداعظم ڈے کے موقع پر دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام،2 دہشتگرد گرفتار

12:47 AM, 24 Dec, 2020

کراچی: کراچی میں قائداعظم ڈے کے موقع پر دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا ۔ بھارتی فنڈنگ سے چلنے والی تنظیم کے 2 دہشتگردوں کو اتحاد ٹاون سے گرفتار کر لیا گیا۔ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق دہشتگردوں سے کلاشنکوف، 6 کلو بارودی مواد اور دستی بم برآمد ہوئے ہیں۔ دہشتگردوں کے نیٹ ورک کو بھارتی خفیہ ایجنسی را چلا رہی ہے۔

کراچی پولیس افسر نے بتایا کہ ایک قوم پرست جماعت کی آڑ میں نیٹ ورک چلایا جا رہا ہے جس کا سرغنہ اصغر شاہ نامی دہشتگرد ہے۔ مطلوبہ دہشتگرد افغانستان میں رپورش اور را سے رابطوں میں بھی ملوث ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گرفتار دہشتگرد محمد بچل نے 19 جون کو گھوٹکی میں قانون نافذ کرنے والوں پر دستی بم پھینکا۔ اس دستی بم حملے میں 2 سیکیورٹی فورسز کے اہلکار شہید ہوئے تھے۔ دوسرے دہشتگرد سہیل احمد نے 19 جون ہی کو لاڑکانہ میں ہسکول پر دستی بم حملہ کیا تھا۔

مزیدخبریں