اسلام آباد ،جنگی جنون میں مبتلا بھارت کی طرف سے ایکبار پھر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی ہے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق
بھارتی فوج نے ستوال سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی ہے ۔ پاک فوج نے بھارتی کارروائی کا بھرپور جواب دیا جس سے بھارتی فوج کا بھاری جانی نقصان ہوا ۔ جس کے بعد بھارتی توپیں خاموش ہوگئیں ۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کی فائرنگ سے پاک فوج کا سپاہی مختار شہید ہوگیا ۔
یاد رہے کہ بھارت آئے روز پاکستانی علاقوں پر گولہ باری اور فائرنگ سے اپنے جارحانہ عزائم کا اظہار کرتا رہتا ہے ۔