ایک ہی شخص کو چوتھی بار سزا ،اندھے انتقام کی آخری ہچکی مگر فتح نواز شریف کی:مریم نواز

ایک ہی شخص کو چوتھی بار سزا ،اندھے انتقام کی آخری ہچکی مگر فتح نواز شریف کی:مریم نواز
کیپشن: تصویر بشکریہ ٹوئٹر

لاہور:سابق وزیراعظم میاں نواز شریف  کی صاحبزادی مریم نواز نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک ہی شخص کو چوتھی بار سزا ۔ اندھے انتقام کی آخری ہچکی مگر فتح نواز شریف کی.

تفصیلات کےمطابق مریم نواز شریف نے نواز شریف کے خلاف فیصلے کےبعد ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ایک ہی شخص کو چوتھی بار سزا ۔ اندھے انتقام کی آخری ہچکی مگر فتح نواز شریف کی۔ اللّہ کا شکر، ڈھائی سال کے طویل انتقام نما احتساب کے بعد، تین نسلیں کھنگالنے کے بعد، ایک پائی کی کرپشن نہ کِک بیک نہ کمشن۔ نا سرکاری خزانے میں رتی بھر خیانت۔

ن لیگی رہنما کاکہنا تھا کہ فیصلے انشاءاللہ ختم ہو جائیں گے۔ جو باقی رہ جائے گا وہ ہے نواز شریف کی سچائی اور مخالفوں پر ظلم کا بوجھ جس کو وہ ڈھوتے رہیں گے۔ ۔ کیونکہ حکومت،طاقت اور اختیارات ہوتے ہی ختم ہونے کے لیے ہیں۔ وقت بدلتے اور حالات الٹتے دیر نہیں لگتی۔ یاد رکھیں،ظلم جب حد سے بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے۔

اس سے قبل بھی انہوں نے ٹوئٹ کیا تھا کہ ہم سب نواز ہیں ، عوام کی محبت میں گھرا ہوا ہے نواز شریف۔خیال رہے میاں نواز شریف کو احتساب عدالت نے العزیزیہ ریفرنس میں 7سال قید کی سزا سنادی گئی فلیگ شپ میں بری کردیا گیا ۔