نواز شریف کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیا گیا

03:02 PM, 24 Dec, 2018

اسلا م آباد:سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کیخلاف العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنس کا فیصلہ سنادیاگیا ۔ جس کے مطابق فلیگ شپ ریفرنس میں نواز شریف کو بری کردیا گیا جبکہ العزیزیہ میں 7سال قید کی سزا دیدی گئی جس کے بعد نواز شریف کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے بڑے کیس کا بڑا فیصلہ سنایا۔عدالت نے 18 دسمبر کو فیصلہ محفوظ کیا تھا، عدالت کے اندر اور باہر سخت سکیورٹی انتظامات کئے گئے تھے ۔

فیصلے میں لکھا گیا کہ العزیزیہ ریفرنس میں کافی ٹھوس ثبوت موجود ہیں،فلیگ شپ ریفرنس میں کیس نہیں بنتااسلیےنوازشریف کوبری کیاجاتاہے۔فیصلہ آنے کے بعد پاکستان مسلم لیگ ن کےقائد کو کمرہ عدالت سے گرفتا ر کرلیا گیا ۔

مزیدخبریں