کرسی پر بیٹھے ہر شخص کو یہ گمان ہوتا ہے کہ میں مسائل حل کردوں گا:قمر زمان کائرہ

02:14 PM, 24 Dec, 2018

لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا کہ کرسی پر بیٹھے ہر شخص کو یہ گمان ہوتا ہے کہ میں مسائل حل کردوں گا،ماضی میں جو ہم پر الزامات لگائے گئے وہ عدالتوں نے ہی ختم کیے جب کہ رپورٹ میں ہمارے لیے کچھ نیا نہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے رہنما پیپلزپارٹی قمرزمان کائرہ کا کہنا تھا کہ جو رپورٹ ایف آئی اے نے دی ایسی رپورٹس پہلے بھی دیکھ چکے ہیں، ابھی ایف آئی اے کی زبانی کہانی سنی ہے، رپورٹ میں ہمارے لیے کچھ نیا نہیں تھا، اس رپورٹ کے کافی حصے میڈیا سے پہلے ہی سن چکے ہیں جب کہ ماضی میں جو ہم پر الزامات لگائے گئے وہ عدالتوں نے ہی ختم کیےتھے۔


قمر زمان کائرہ نے کہا کہ عدالت کاحکم ہے کہ فیصلے تک کوئی رپورٹ میڈیا تک نہیں جانی چاہیے، سپریم کورٹ کو فیصلہ کرنا ہے معاملے میں خود کو ٹرائل کورٹ بناتی ہے یا نہیں، ہماری کوئی غلطی نہیں، ہم عدالت میں ثابت کریں گے، الزام اربوں روپے کا ہے، رپورٹ میں 15 ہزار کے ناشتوں کا ذکر ہے، کرسی پر بیٹھے ہر شخص کو یہ گمان ہوتا ہے کہ میں مسائل حل کردوں گا تاہم پیپلز پارٹی کے خلاف پہلے بھی محاذ کھڑے کیے گئے۔

مزیدخبریں