جدہ : سعودی عرب میں مقیم ہندوستانی ڈینٹیل سرجن خاتون نے ڈاکٹر نے سعودی عرب میں ڈرائیونگ لائسنس حاصل کر کے تاریخ رقم کر دی ۔
تفصیلات کے مطابق ہندوستانی خاتون ڈاکٹر کا تعلق بھارتی ریاست کرناٹک سے ہے ۔ بھارتی خاتون ڈاکٹر فینچری سنتوش چیتی نے سعودی عرب کا ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرکے کے تاریخ رقم کر دی ہے ۔ خاتون ڈاکٹر آج سے 15سال قبل سعودی عرب بطور ڈینٹسٹ کے اپنی خدمات انجام دینے کے لیے آئی تھی ۔
انہوں نے 2002میں ہندوستان سے جاری کیا جانے والا ڈرائیونگ لائسنس حاصل کیا تھا ، اور ان کی شدید خواہش تھی کہ وہ بھی سعودی خواتین کی طرح سعودی ڈرائیونگ لائسنس حاصل کریں ۔ چیتی کا کہناہے کہ ان کی خواہش آخر کار پوری ہو گئی ہے اور انہوں نے سعودی عرب کا ڈرائیونگ لائسنس حاصل کر لیا ہے۔
ہندوستانی خاتون ڈاکٹر نے سعودی عرب کا ڈرائیونگ لائسنس حاصل کر لیا
12:49 PM, 24 Dec, 2018