جدہ : سعودی عرب سے ورک پرمٹ برائے خروج نہائی کے حوالے سے اہم خبرآگئی ۔
تفصیلات کے مطابق سعودی وزارت محنت و سماجی بہبود کے اعلیٰ حکا م نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ خروج نہائی کی غرض سے لیے جانیوالے ورک پرمٹ کی چھ مہینے کے فیس 2018 کے دوران 400ریال ماہانہ کے حساب سے وصول کی گئی ۔
چھ ماہ ورک پرمٹ کی فیس 2400ریال تھی ۔ہر سال فیس میں اضافہ معمول کی بات ہے ، وزارت محنت و سماجی بہبود نے توجہ دلائی کہ ایسا غیر ملکی جو سعودی عرب پہنچنے پر ہوائی اڈے یا بندرگاہ یا بری سرحدی چوکی پر امیگریشن کا نمبر رکھتا ہو اور مملکت میں اس کے قیام کی مدت 90روز سے زیادہ ہو گئی اور اسے خروج نہائی ویزا حاصل کرنے کی اجازت ہوگی ۔
فیس ادا کرنے کی صورت میں ویزا منسوخ نہیں کیا جاسکتا۔کارکن مذکور اسی بنیاد پر مکتب العمل سے رجوع کرسکتا ہے ۔
ورک پرمٹ برائے خروج نہائی فیس کے حوالے سے اہم خبرآگئی
12:02 PM, 24 Dec, 2018