میلبرن : آسٹریلوی اوپنر کیمرون بین کروفٹ کہتے ہیں بال ٹیمپرنگ کی سزا نے کرکٹ سے دور کر دیا تھا ۔
اور اس کے بعد وہ یوگا ماسٹر بننے کا ارادہ کر چکے تھے لیکن پھر ارادہ بدل لیا ، وہ پابندی ختم ہونے کے بعد 30 دسمبر کو وہ کرکٹ میں واپسی کر لیں گے ۔تفصیلات کے مطابق بال ٹیمپرنگ میں رنگے ہاتھوں پکڑے جانے والے آسٹریلوی اوپنر کہتے ہیں کہ لوگ بے ایمان سمجھتے ہیں مگر اب ان کیساتھ کوئی مسئلہ نہیں ، انہوں نے آگے بڑھنے کا طریقہ سیکھ لیا۔
Disgraced Australian player Cameron Bancroft on Saturday said he was a vastly different person to the one caught ball-tampering and revealed he considered walking away from cricket to become a yoga teacher.https://t.co/9t3ROPdj0L
— SuperSport (@SuperSportTV) December 23, 2018
26 سالہ بین کروفٹ پابندی لگنے کے بعد کرکٹ کو چھوڑنے کا بیان دے چکے ہیں ، تاہم ان پر لگی 9 ماہ کی پابندی رواں ماہ 29 تاریخ کو ختم ہوگی، جسکے اگلے روز وہ بگ بیش میں پرتھ اسکورچرز کی نمائندگی کریں گے۔
Australia's Cameron Bancroft says he almost quit cricket to teach yoga after receiving a nine-month ban for ball-tampering during a Test match.
— BBC Sport (@BBCSport) December 23, 2018
???? https://t.co/mrMNDGamda pic.twitter.com/QbJJjVolNW