کسی قسم کا خوف نہیں،ضمیر مطمئن،کوئی غلط کام نہیں کیا کہ سرجھکانا پڑے:نواز شریف

کسی قسم کا خوف نہیں،ضمیر مطمئن،کوئی غلط کام نہیں کیا کہ سرجھکانا پڑے:نواز شریف
کیپشن: سکرین شاٹ

اسلام آباد:سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ میرا ضمیر مطمئن ہے، کوئی غلط کام نہیں کیا جس پر سرجھکانا پڑے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) قائد میاں نواز شریف نے نیب کے فیصلے سے کچھ دیر پہلے لیگی رہنماﺅں سے ملاقات کی اور کہا کہ مجھے کسی قسم کا خوف نہیں، میرا ضمیر مطمئن ہے، کوئی غلط کام نہیں کیا جس پر سرجھکانا پڑے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایمانداری سے ملک اور عوام کی خدمت کی، کرپشن اور اختیارات کا ناجائز استعمال بھی نہیں کیا، عدالتی فیصلے کے تناظر میں قانونی آپشن استعمال کرینگے جبکہ اللہ سے پوری امید ہے انصاف ملے گا۔

نوازشریف کا کہنا تھا کہ دیکھ لیں ملک کی خدمت کرنے کا یہ صلہ مل رہا ہے،موجودہ حکومت نے عوامی ترقی کے سفر کو سبوتاژ کردیا،ایک بار پھر پاکستان کو پٹڑی سے اتار دیا گیا ہے،کیس میں کچھ نہیں اس لیے زیادہ زیادتی کر بھی نہیں سکتے،ایمانداری سے ملک اور عوام کی خدمت کی۔

سابق وزیراعظم نے پارٹی رہنماﺅں سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ کرپشن اور اختیارات کا ناجائز استعمال بھی نہیں کیا۔نوازشریف نے احتجاج کا معاملہ پارٹی پر چھوڑ دیا،نوازشریف نے احتجاج سے متعلق جواب نہیں دیا جبکہ پارٹی رہنمانوازشریف سے احتجاج کی حکمت عملی کا پوچھتے رہے۔