سابق وزیراعظم محمدنوازشریف کی والدہ اورمریم نوازجاتی امراءمیں فیصلہ سنیں گی

10:28 AM, 24 Dec, 2018

لاہور:احتساب عدالت کے فیصلہ کے حوالے سے مسلم لیگ(ن)کی قیادت سخت اضطراب کاشکار ہے اور سابق وزیراعظم محمدنوازشریف کی والدہ اورمریم نوازجاتی امراءمیں فیصلہ سنیں گی۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کیخلاف العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنس کا فیصلہ آج احتساب عدالت کی جانب سے سنایا جائے گا جس کے حوالے سے ن لیگ کی قیادت سخت اضطراب کا شکار ہے۔

پارٹی صدرشہبازشریف اسلام آباد میں اپنی سرکاری رہائش گاہ منسٹرانکلیومیں سنیں گے،اپوزیشن لیڈرپنجاب اسمبلی جوڈیشنل کالونی میں اپنی رہائش گاہ میں فیصلہ سنیں گے،اسحق ڈار،حسن نواز،حسین نوازاورسلمان شہبازلندن میں فیصلہ کے منتظر ہیں جبکہ خواجہ برادران نیب آفس میں فیصلہ کے منتظر،نیب اہلکاروں کے ذریعے فیصلہ سنیں گے۔

مسلم لیگ ن لاہورکے صدرپرویزملک نصیرآبادآفس میں کارکنوںکے ساتھ فیصلہ سنیں گے،جے یوآئی کے سربراہ مولانافضل الرحمن اوردیگرسیاسی قیادت اسلام آبادمیں موجود ہیں جبکہ عوامی تحریک کے سربراہ علامہ ڈاکٹر طاہرالقادری ماڈل ٹاﺅن میں اپنی رہائش گاہ میں فیصلہ کے منتظر ہیں۔

مزیدخبریں