والد کے چہرے پر آخری مرتبہ مسکراہٹ تب دیکھی جب وہ والدہ کے ساتھ تھے:مریم نواز

09:06 AM, 24 Dec, 2018

اسلام آباد:سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے اپنے والد کیخلاف نیب ریفرنسز سے قبل ٹوئٹر پیغام جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مریم نواز نے اپنی والدہ اور والد کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے پیغام جاری کیا کہ آخری دفعہ میں نے اپنی والدہ کو کفن میں دیکھا تھا ،والد کے چہرے پر آخری مرتبہ مسکراہٹ تب دیکھی جب وہ والدہ کے ساتھ تھے۔مریم نواز نے دعا دیتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ آپ دونوں پر اپنا رحم کرے۔آمین!


خیال رہے کہ نواز شریف کیخلاف العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنس کا فیصلہ آج احتساب عدالت کے جج ارشد ملک سنائیں گے جس کے لئے سکیورٹی کے سخت انتطامات کرلئے گئے ہیں جبکہ مریم نواز کے بھی فیصلہ سننے عدالت جانے کے امکانات ہیں۔

مزیدخبریں