مجھے نواز شریف کی رہائی کی امید نہیں،ان کی ہمت کو سلام پیش کرتا ہوں:جاوید ہاشمی

مجھے نواز شریف کی رہائی کی امید نہیں،ان کی ہمت کو سلام پیش کرتا ہوں:جاوید ہاشمی
کیپشن: تصویر بشکریہ ٹوئٹر

اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور میاں نواز شریف کے قریبی ساتھی مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ یہ عدالتیں کچھ بھی نہیں ہے،مجھے نواز شریف کی رہائی کی امیدنہیں ہے اور میں نواز شریف کی ہمت کو سلام پیش کرتاہوں۔

تفصیلات کے مطابق نواز شریف کیخلاف نیب ریفرنسز کا آج فیصلہ سننے کے لئے جاوید ہاشمی احتساب عدالت پہنچے اور کہا کہ خواہش اور دعا بھی یہی ہے کہ اللہ تعالیٰ نوازشریف کو سرخرو کرے،وہ کامیاب ہوں گے، توقع تو اچھی خبر کی رکھنی چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نوازشریف نے ملک اور جمہوریت کیلئے یہ فیصلہ کیا ہے،یہ نوازشریف کو بھی پتہ ہے کہ ان کے ساتھ کیا ہو گا،نوازشریف کی ہمت ہے انہوں نے کسی چیز کی پرواہ نہیں کی،اس صورتحال سے گزرا ہوں، نیب عدالت دیگر عدالتوں سے مختلف ہوتی ہے،ان کے پاس تو آپشن ہی کوئی نہیں ہوتی اوریہ تو وفاداریاں، پارٹیاں اور اقتدار تبدیل کرنے کیلئے ہوتی ہیں۔