مہیش بھٹ اپنی اہلیہ کو ہیروئن کے روپ میں لے آئے

09:11 PM, 24 Dec, 2017

ممبئی: بالی ووڈ کے مایہ نا زفلمسازمہیش بھٹ اپنی اہلیہ سونی رضدان کو ہیروئن کے روپ میں لے کر آگئے ، سونی رضدان پہلی بار اپنے شوہر کے ساتھ سکرین کے پردے پر رومانس کرتی نظر آئیں گی۔جی ہاں، 69 سالہ فلم ساز مہیش بھٹ پہلی بار کسی اور پروڈیوسر کی فلم میں اپنی 61 سالہ اہلیہ سونی رضدان کے ساتھ پیار کرتے نظر آئیں گے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں میاں بیوی پہلی بار نیشنل ایوارڈ یافتہ فلم ساز سنجے ناگ کی فلم ’ یوئرز ٹریولی‘ میں ایک ساتھ کام کرتے نظر آئیں گے۔’ یوئرز ٹریولی‘ کی کہانی ایک خاتون کی جدوجہد اور اس کے رومانس کی کہانی ہے، جسے ایک بھارتی اسٹیج ڈرامے سے لیا گیا ہے۔فلم کی شوٹنگ بھارتی شہر کولکتا میں کی جائے گی، جس میں مرکزی کردار مہیش بھٹ کی 61 سالہ اہلیہ سونی رضدان کا ہوگا، جو اپنی جدوجہد سے زندگی کی کئی کامیابیاں سمیٹتی ہے۔کہانی میں خاتون کے رومانس اور خوشگوار زندگی کو بھی دکھایا جائے گا۔

ابھی یہ واضح نہیں کہ فلم کی شوٹنگ کا آغاز کب ہوگا، اور اسے کب تک ریلیز کیا جائے گا، تاہم امکان ہے کہ اسے 2018 کے آخر تک ریلیز کردیا جائے گا۔خیال رہے کہ مہیش بھٹ کی اہلیہ سونی رضدان کشمیری ہندو خاندان کے ہاں برطانیہ میں پیدا ہوئیں، ان کی اور مہیش بھٹ کی شادی 1986 میں ہوئی۔

مزیدخبریں