لاہور: مایہ ناز پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان اور صبا قمر کو رواں برس بالی وڈ کی بہترین ٹاپ ڈیبیو ادکارائیں قرار دیا گیا ہے۔
برطانوی جریدے ایسٹرن آئی کی 2017 بالی وڈ بہترین ڈیبیوٹنٹ اداکاراو¿ں کی فہرست میں ماہرہ خان نے پہلے نمبر پر جگہ بنائی جب کہ صبا قمر تیسرے نمبر پر رہیں۔ماہرہ خان رواں برس فلم ’رئیس‘ میں شاہ رخ خان کے ساتھ جلوہ گر ہوئیں تھیں جب کہ صبا قمر نے فلم ’ہندی میڈیم‘ میں عرفان خان کے ساتھ مرکزی کردار ادا کیا۔
فلمی تجزیہ کار اینا ایم ایم ویٹیکیڈ کا کہنا ہے کہ ماہرہ خان پاکستان سے وہ واحد اداکارہ ہیں جن کی بالی وڈ ڈیبیو فلم 100 کروڑ بزنس کلب میں شامل ہوئی۔دوسری جانب صبا قمر اس فہرست میں تیسرے نمبر پر رہیں جس پر اینا ایم ایم ویٹیکیڈ کا کہنا ہے ’صبا قمر ایک بہترین اداکارہ ہیں، ان کی صلاحیتیں قابل تعریف ہیں، ان کی جاندار اداکاری نے بھارت کے لوگوں کو اپنا گرویدہ کرلیا ہے‘۔