ممبئی: موسیقی کی دنیا کے مایہ ناز گلوگار ہنی سنگھ نے طویل علالت کے بعد بالی ووڈ گانے کے ساتھ میوزک انڈسٹری میں دوبارہ واپسی کر لی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق طویل علالت کے بعد ہنی سنگھ نے ”دل چوری ساڈا ہو گیا ہے “ کا ریمکس بنا یا ہے ہو جو کہ 26دسمبر کو ریلیز کیا جائے گا۔’بائی پولر ڈس آرڈر‘ نامی بیماری کی وجہ سے گزشتہ اڑھائی سال سے ہنی سنگھ کوئی نیا گانا ریلیز نہیں کر پائے تھے لیکن اب گلوکار نے نئے گانے کے ذریعے میوزک انڈسٹری میں واپسی کر لی ہے اور ہنی سنگھ میوزک انڈسٹری میں دوبارہ دھوم مچانے کیلئے تیار ہیں۔
واضح رہے کہ ہنی سنگھ دماغی بیماری ’بائی پولر ڈس آرڈر‘ کا شکار تھے جس کے باعث وہ اپنے کمرے سے بھی باہر نکلنے سے قاصر تھے ا ورگلوکار کے گھر میں ہی ان کا علاج جاری تھا۔