کراچی : ویٹرنز کرکٹ میں کھلاڑی زندگی کی بازی ہار گیا۔نیا ناظم آباد میںسینئر ویٹرنز کرکٹ ٹورنامنٹ کے میچ میں ندیم نامی کھلاڑی بیٹنگ کے بعد گراو¿ نڈ کے باہر انتقال کرگیا۔
عینی شاہدین کے مطابق کراچی سوشل ٹیم سے تعلق رکھنے والے ندیم بیٹنگ کرکے باہر آئے تو ان کی سانس پھولی ہوئی تھی اور وہ پرجوش انداز میں نعرے بازی کرتے ہوئے حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے۔کراچی میں ویٹرنز کرکٹ کے دوران چند سالوں میں تیسرے کھلاڑی کا انتقال ہوا ہے۔عینی شاہدین کے مطابق ٹورنامنٹ میں پچاس سال سے زائد کے کھلاڑی شریک تھے۔