جدید تحقیق میں 50 فیصد مردوں نے وہ کام کرنے کا اعتراف کرلیا جسے عموماً صرف خواتین کیلئے سمجھا جاتا ہے اور مرد اعتراف کرتے شرماتے ہیں

آپ کو یہ معلوم تو ہوگا کہ خواتین اپنی ٹانگوں اور پنڈلیوں کے بال صاف کرتی ہیں لیکن حال ہی میں کی گئی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ اب مردوں میں بھی یہ رجحان بڑھ چکا ہے۔

10:24 PM, 24 Dec, 2016

لندن:  آپ کو یہ معلوم تو ہوگا کہ خواتین اپنی ٹانگوں اور پنڈلیوں کے بال صاف کرتی ہیں لیکن حال ہی میں کی گئی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ اب مردوں میں بھی یہ رجحان بڑھ چکا ہے۔

Men's Healthنے اس بات کو دیکھتے ہوئے اپنے فیس بک صارفین سے سروے کیا اور یہ جان کر آپ بھی حیران ہوں گے کہ 33.1فیصد لوگوں کا کہناتھا کہ وہ بال اتارنے کے لئے ’ٹریمر‘کا استعمال کرتے ہیں جبکہ 15.3فیصد لوگوں نے بتایا کہ وہ باقاعدگی سے اپنی ٹانگوں کو شیو کرتے ہیں۔51.6فیصد لوگوں کا کہنا تھا کہ انہوں نے کبھی بھی اپنی ٹانگوں کے بالوں کو صاف نہیں کیا۔اس میگزین کی ایک اور ساتھی ادارےWomen's Healthنے اس بارے میں تفصیلات جاننے کی کوشش کی تو اسے علم ہواکہ 22فیصد خواتین ایسے مردوں کو بہت پسند کرتی ہیں جن کی ٹانگوں پر بال نہیں ہوتے۔سائیکلنگ اور تیراک اپنی کھیلوں کی وجہ سے اپنی پنڈلیوں کے بال صاف کرتے ہیں لیکن اب یہ عادت عام مردوں میں بھی مقبول ہورہی ہے۔2013ءمیں ایک فیشن شو میں مردوں نے بالوں سے صاف ٹانگوں کے ساتھ واک کی جس کی وجہ ماہرین فیشن یہ بتاتے ہیں کہ مردوں میں یہ رجحان کافی مقبول ہوا ہے۔فیشن ماہر رے کھنڈپور کا کہنا ہے کہ ہر سال زیادہ مرداس بات کے خواہاں ہوتے جارہے ہیں کہ ان کی ٹانگوں کے بال صاف ہوںاور گذشتہ دو سالوں میں ایسے مردوں کی تعداد دُگنی ہوچکی ہے۔”میرے پاس ہر ماہ 20مرد ایسے آتے ہیں جن کی خواہش ہوتی ہے کہ ان کی ٹانگوں کی ویکس کی جائے تاکہ وہ خوبصورت نظر آئیں۔“

مزیدخبریں