لاہور : سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ کر پشن اور دہشت گردی ایک ہی سکے دورخ ہیں 'دہشت گردی کے خاتمے کیلئے کر پشن کر نیوالوں کو بھی جیلوں میں ڈالنا ہوگا 'تحر یک انصاف کر پشن کے خلاف ہی نہیں دہشت گردی کیخلاف بھی ہرقر بانی دینے کو تیار ہے .ملک میں تبدیلی آئیگی تو دہشت گردی اور کر پشن سمیت تمام مسائل کا خاتمہ ممکن ہو سکے گا ۔
اپنے ایک بیان میں چوہدری محمدسرور نے کہا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ اگر ملک میں دہشت گردی ختم کر نی ہے تواس کیلئے کر پشن کو بھی مکمل طور پر ختم کر نا ہوگا کیونکہ دہشت گردی اور کر پشن ایک ہی سکے کے دورخ ہے اگر حکمر ان کر پٹ ہوں گے توایسے حکمرانوں سے دہشت گردی کے خاتمے کی توقع بھی سوالیہ نشان ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تحر یک انصا ف جہاں کر پشن کیخلاف جنگ لڑ رہی ہے وہی ہم دہشت گردی کیخلاف بھی واضح اور دوٹوک موقف رکھتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف اقتدار میں آئیگی تو ملک میں تبدیلی آئیگی اور قوم کو تمام بحرانوں اور مسائل سے نجات ملے گی ۔انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف متحد ہو کر ملک اور قوم کے مستقبل کی جنگ لڑ رہی ہے اس پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کر یں گے اور آج نہیں تو کل ہم ضرور کا میاب ہوں گے ۔