آسٹریلوی نائب کپتان ڈیوڈ وارنر بھی اسد شفیق کی اننگزکے معترف

06:18 PM, 24 Dec, 2016

لاہور : آسٹریلوی نائب کپتان ڈیوڈ وارنر بھی اسد شفیق کی اننگز کی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان پہلےٹیسٹ میں بہت اچھا کھیلا۔ پاکستان پہلا ٹیسٹ جیتنے کی پوزیشن میں آ گیا تھا۔ ڈیوڈ وارنر نے کہا اسدشفیق کی جتنی بھی تعریف کی جائےکم ہو گی۔

ادھر اسد شفیق نے بھی میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ سر گیری سوبرز کا ریکارڈ توڑنے پر خوشی بھی ہے اور فخر بھی۔ دوسرے ٹیسٹ میں بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔ ہونہار پاکستانی بلے باز نے کہا باکسنگ ڈے میچ اہم ہو گا۔ میلبورن ٹیسٹ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔ یاسر شاہ پاکستان کیلئے ٹرمپ کارڈ ثابت ہوں گے

مزیدخبریں