واشنگٹن:جسم پر مختلف نقش و نگار بنانا تو ہم نے دیکھا ہو گا لیکن امریکہ میں ایک ہیئر سٹائلسٹ ایسا بھی ہے جو بال اس طرح کاٹتا ہے کہ مشہور و معروف شخصیات کے پورٹریٹ سر پر نقش ہو جاتے ہیں۔
جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے بالوں پر ہو بہو تصاویر بنانے والے اس آرٹسٹ نے اس فن کا آغاز آٹھ برس قبل کیا تھا۔ امریکہ بھر میں اس ہیئرسٹائلسٹ کی دھوم مچی ہے۔