چودھری نثار علی خان سوچ سمجھ کر بات کرتے ہیں، پیپلز پارٹی کے مطالبات پر بات ہو سکتی ہے، ایاز صادق

05:22 PM, 24 Dec, 2016

اسلام آباد : اسپیکر قومی اسمبلی سردا ر ایاز صادق نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے 4مطالبات پر بات ہو سکتی ہے . عدالت میں جانا ہر ایک کا حق ہے مگر پارلیمنٹ میں قانون کے دائرے میں رہنا ہو گا ۔

نیو نیوز کے مطابق اپنے بیان میں انکا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی میں ایشو ز پر بات کرنی چاہئیے ، چودھری نثار علی خان سوچ سمجھ کر بات کرتے ہیں اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں انکا اہم کردار ہے ۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے واضح کیا کہ سانحہ کوئٹہ کی رپورٹ کے حوالے سے چودھری نثار پر دباﺅ نہیں ڈالا جا رہا۔

مزیدخبریں