نیویارک: امریکا کا سفر کرنے والوں کو مزید پابنددیوں کا سامنا کرنا پڑے گا، اب سرکاری حکام کے مطابق واشگٹن اس بات کو یقینی بنا رہا جو لوگ امریکا میں داخل ہو رہے ہیں ان پر مکمل جانچ پڑتال کی جائے۔
وہ غیر ملکی جو امریکا میں داخل ہو رہے ہیں اور مخصوص ویزہ رکھنے والوں سے درخواست کی جا سکتی ہے کہ وہ اپنی سوشل میڈیا پر کی گئی سرگرمیوں کے بارے میں معلومات فراہم کریں۔
ان میں فیس بک،گوگل،انسٹاگرام اور یوٹیوب پر آپکی آن لائن سرگرمیوں کو نوٹ کیا جائے گا، واشنگٹن یہ اقدامات اُن لوگوں کے لیے اُٹھا رہا ہے جو انفرادی ظور پر امریکا میں داخل ہوتے ہیں، دیکھا جائے گا ان کا تعلق کسی دہشت گرد گروہ سے تو نہیں ہے۔
امریکا کو اس اقدام پر پچھلے سال شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔فیس بک ۔گوگل اور دیگر نے اس قدم کو آزادی اظہار کے خلاف قدم قرار دیا تھا
اگر آپ بیرون ملک جا رہے ہیں تو تصدیق کر لیں کہ آپ نے سوشل میڈیاپر کیا پوسٹ کیا تھا
02:58 PM, 24 Dec, 2016