اسلام آباد: اگرآپ کسی وجہ سے اپنی تعلیم مکمل نہیں کر پائے، مگر ماسڑ ز یا ایم فل ڈگری ہولڈرز کے برابر آمدنی کمانا چاہتے یا تعلیم یافتہ ہونے کے باوجود اچھی جاب نہیں ملتی تو صرف آن لائن راٹننگ ہی واحد ذریعہ ہے جو آپ کو اعلٰی تعلیم یافتہ اور کامیاب لوگوں کے برابر کھڑا کر دے گا۔آ ج کل انٹرنیٹ پہ سب سے زیادہ آن لائن لکھنے والوں کی مانگ ہے لیکن معلومات کم ہونے اور مناسب ٹریننگ سینٹرز کے نہ ہونے کی وجہ سے نوجوان گھر بیٹھے اس روزی کمانے کے ذریعے سے لاعلم ہیں۔ میں اپنے تجربے کی روشنی میں چند فائدہ مند معلومات مہیا کر رہی ہوں:
پہلا مرحلہ
اگر آپ بھی آن لائن لکھاری بننا چاہتے ہیں تو سب سے پہلے آپ کو انگریزی کے بنیادی اصولوں سے واقفیت ہونی چاہئے، مثلاًانگریزی کے ٹینس(Tenses) ڈائریکٹ اِن ڈائریکٹ، ایکٹو اینڈ پیسو وائس ،پارٹس آف اسپی ، پنکچوئشین وغیرہ کے درست استعمال پر آپ کو عبور ہونا چاہئے۔ گرائمر کے ان بنیادی اصولوں میں مہارت حاصل کرنے کیے آن لائن کوئز بھی موجود ہیں، آپ ان سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
دوسرے نمبر پہ آپ کو کمپیوٹر کا استعمال، ٹائپنگ اور ایم ایس آفس کے تمام پروگرامز آپریٹ کرنے میں مہارت ہونی چاہئے۔ یہ دونوں بنیادی علوم مسلسل مشق سے مزید پختہ ہو جاتے ہیں، شروع میں صرف بنیادی واقفیت ہونا کافی ہے۔
دوسرا مرحلہ
دوسرے مرحلے میں آپ کے پا س ذاتی کمپیوٹر اور انٹرنیٹ کی سہولت ہر وقت موجود ہونی چاہئے، لیپ ٹاپ ہو تو بہتر ہے کیونکہ لیپ ٹاپ کی موجودگی میں اچانک بجلی جانے کی صورت میں جاری کام ضائع نہیں ہو گا۔ اگر آپ کمپیوٹر اور اس سے متعلق ضروری آلات کے مالک ہیں تو آپ ماہانہ دس ہزار سے پچاس ہزار تک آمدنی حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
تیسرا مرحلہ
آ پ کو انٹرنیٹ استعمال کرنے کا طریقہ آنا چاہیے، آپ کومستند معلومات والے اہم سرچ انجنوں اور ویب سائٹس وغیرہ کا علم ہونا چاہیے ، اس کے علاوہ مختلف قسم کی فائلوں کو کو ڈاؤن لوڈ کرنے میں مہارت ہو۔ ریسرچ پیپرز اور جرنلز کو سمجھنے کی صلاحیت ہو۔ آن لائن لغات کی مدد سے آپ مشکل الفاظ کو جلد از ترجمہ کر سکتے ہیں بلکہ گوگل میں ہر زبان میں ترجمہ کرنے کی سہولت ہر وقت موجود ہے۔
چوتھا مرحلہ
انٹرنیٹ اور کمپیوٹر کے استعمال کے بعد آپ کو فیصلہ کرنا ہو گا کہ آپ کس قسم کی تحریریں لکھنے میں سہولت محسوس کرتے ہیں کیو نکہ آن لائن لکھنے کے مختلف شعبے ہیں، مثلا تعلیمی مقاصد کے لیے ، بلاگز، مضامین، خبریں، اسائنمنٹس، فنی تحریریںوغیرہ۔ بہرحال مشق سے آپ کو علم ہو جائے گا کہ لکھنے کاکو ن سا شعبہ آپ کے لئے بہترین ہے۔
پانچواں مرحلہ
چونکہ لکھنا ایک تخلیقی مہارت ہے اس میں مزید اضافہ آن لائن دی گئی لکھنے کی مشقوں سے کیا جاسکتا ہے۔آن لائن گرائمر کی غلطیاں جانچنے اور چربہ سازی کی پڑتال کرنے کے سافٹ ویئر موجود ہوتے ہیں۔ان کی مدد سے آپ اپنا کیا ہوا درست یا غلط کام خود چیک کر سکتے ہیں۔ لکھنے کے متعلق آپ کو ہر طرح کی رہنمائی آن لائن میسر ہو جائے گی۔ اس لیے بار بار کسی کو ٹیوشن فیس دینے کی ضرورت نہیں ہو گی۔
چھٹا اور آخری مرحلہ
اب آپ آن لان جاب کی تلاش کریں، یہ واحد شعبہ ہے جس میں نہ کوئی سفارش کام آتی ہے اور نہ ہی آپ کی ظاہری شخصیت، صرف اور صرف آپ کا کام آپ کی کامیابی کی ضمانت ہے۔ پاکستان میں اس وقت OLX.com and Rozee.pk عام لوگوں کے لئے ہر روز رائٹننگ جابز کے لئے آسان ترین ذریعہ روزگار ہیں، اس کے علاوہ بھی اور ادارے بھی رائٹرز کو ملازمت دیتے ہیں۔ شروع میں آپ کو مشکل پیش آئے گی، مگر یاد رکھیے آہستہ مگر مسلسل چلنے والے ہی دوڑ کے فاتح ہوتے ہیں۔