رومن اردو سے تحریری اردو میں تبدیلی کے لیے ایک آسان ٹول

01:05 PM, 24 Dec, 2016

اسلام آباد:  حال ہی میں اردو سپیچ ریکگنیشن پر تحقیق کے سلسلے میں اردو سے رومن متبادلات کی ایک لغت کی ضرورت پیش آ رہی ہے۔ اس لغت کو حاصل کرنے کا ایک طریقہ پہلے سے موجود رومن اردو الفاظ کو یونیکوڈ اردو میں کنورٹ کرکے ایک الٹی سمت میں استعمال کرنا بھی ہے۔ میرے ذہن میں رومن اردو کو یونیکوڈ اردو میں آسانی سے تبدیل کرنے کا ایک طریقہ آیا تھا جس پر میں نے کچھ تجربات کیے اور اس پوسٹ میں انہی تجربات کے نتائج پیش کر رہا ہوں۔

اصل میں اس طریقے کا خیال مجھے گوگل کے ان پٹ ٹولز کو دیکھ کر آیا۔ میں نے سوچا کہ اگر گوگل کے اردو ٹرانسلٹریشن والے کی بورڈ کو استعمال کرکے کسی ایڈیٹر ونڈو میں رومن الفاظ کی ٹائپنگ کو simulate کیا جائے تو اس سے بھی مطلوبہ نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ اسی آئیڈیا کو ذہن میں رکھتے ہوئے میں نے ایک سادہ سا پروگرام لکھا جس کے استعمال کی تفصیل ذیل میں ہے۔

طریقہ استعمال

Roman2Urdu پروگرام استعمال کرنے سے قبل چیک کر لیں کہ آپ کے ونڈوز سسٹم پر گوگل کا اردو ٹرانسلٹریشن والا کی بورڈ انسٹال ہوا ہوا ہو۔ پروگرام رن کرنے پر آپ کو دو ٹیکسٹ ایڈیٹر نظر آئیں گے۔اوپر والے ٹیکسٹ ایڈیٹر میں رومن اردو ٹیکسٹ کاپی کریں۔ اس کے بعد ذیل کی تصویر کے مطابق اردو کی بورڈ منتخب کریں:

اس کے بعد Convert کو کلک کریں تو نیچے والی ونڈو میں تبدیل شدہ متن ظاہر ہونا شروع ہو جائے گا جیسا کہ ذیل میں دکھایا گیا ہے:

پرانی ٹرانسلٹریشن سے تقابل کیا جائے تو قدرے بہتری نظر آتی ہے۔ مثال کے طور پر London تبدیلی کے بعد لندن ہی بنتا ہے لونڈوں نہیں۔ :)

میں یہ پروگرام بمعہ سورس کوڈ یہاں فراہم کر رہا ہوں تاکہ اس میں مزید ڈیویلپمنٹ کے لیے آئیڈیاز اکٹھے کیے جا سکیں۔ سورس میں ویژوئل سٹوڈیو 2013 کا سولیوشن شامل ہے۔ اس وقت اس پروگرام میں رومن اردو سے یونیکوڈ اردو میں تبدیلی مکمل طور پر گوگل کی ٹرانسلٹریشن کے ذریعے کی جاتی ہے اور فی الوقت اس میں الگ سے کوئی ذہانت شامل نہیں ہے۔ میرا ارادہ ہے کہ رومن اردو سے یونیکوڈ اردو میں بہتر تبدیلی کے لیے املا کی پڑتال اور گرامر چیک جیسی فیچرز شامل کی جائیں۔ علاوہ ازیں ٹرانسلٹریشن سے نئے سیکھے گئے الفاظ کو تصحیح کے بعد ایک ڈیٹابیس میں شامل کیا جائے گا اور اس ڈیٹابیس کو اگلی مرتبہ ٹرانسلٹریشن پراسیس میں ترجیح حاصل ہوگی۔ اس طرح یہ ڈیٹابیس بتدریج بڑھتی جائے گی اور ٹرانسلٹریشن میں بتدریج بہتری آتی رہے گی۔آپ سب کی آراء کا انتظار رہے گا۔

مزیدخبریں