برطانیہ میں ڈاکٹروں کی طرف سے بانجھ قرار دی گئی خاتون کے ہاں بیک وقت 3بچوں کی پیدائش

12:43 PM, 24 Dec, 2016

برمنگھم : برطانیہ میں ڈاکٹروں کی طرف سے بانجھ قرار دی گئی خاتون نے بیک وقت 3بچوں کو جنم دے دیا۔ برطانوی اخبار کے مطابق ایک ڈاکیے کی اہلیہ مسز پیسی یوسز کاکچھ عرصہ قبل طبی معائنہ کرنے والے ڈاکٹروں نے رائے دی تھی کہ پیسی یوسز کے ہاں اولاد ہونے کے بہت کم امکانات ہیں۔

تاہم مختلف ماہرین سے علاج معالجہ کروانے والی خاتون نے گزشتہ روز بیک وقت 3بچوں کو جنم دے دیا جو کہ بہت کم وزن کے باعث مختلف ماہرین کی نگرانی میں 3 مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

ان تینوں بچوں کو انتہائی نگہداشت کے شعبوں میں رکھا گیا ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق بچوں کے وزن میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ یہ تینوں بچے 14 ہفتے قبل از وقت پیدا ہوئے ہیں۔

مزیدخبریں