ویتنام سے تعلق رکھنے والے 2بھائیوں نے حیرت انگیز کارنامہ دیتے ہوئے سر پر سرکے بل کھڑے ہوکر سیڑھیاں چڑھتے ہوئے توازن برقرار رکھنے کا غیر معمولی مظاہرہ کرکے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔یوں تو دنیا میں ایسے افراد کی کمی نہیں جو اپنی مہارت کے ذریعے دیکھنے والوں کو حیرت زدہ کردیتے ہیں لیکن ان فنکاروں کی تو بات ہی کچھ نرالی ہے۔
ویتنام سے تعلق رکھنے والے 2بھائیوں نے توازن برقرار رکھنے کا حیرت انگیز مظاہرہ کر کے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔اسپین کے ایک چرچ کے باہر ہونے والے اس مظاہرے میں دونوں بھائیوں نے ایک دوسرے کے سر پر سر رکھ کر صرف 52سیکنڈوں میں 90سیڑھیاں چڑھ کر اپنا نام گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کر والیا۔واضح رہے کہ توازن برقرار رکھنے کا یہ شاندار مظاہرہ دیکھنے کیلئے وہاں سینکڑوں افراد موجود تھے
سر پر سر کے بل کھڑے ہوکر سڑھیاں چڑھنے کا عالمی ریکارڈ
10:13 AM, 24 Dec, 2016