عامر خان کو بہت پسند کرتا ہوں لیکن پیشے کے اعتبارسے عامر خان سے شدید نفرت ہے:سلمان خان

09:49 AM, 24 Dec, 2016

ممبئی: بالی ووڈ کے دبنگ سلمان خان اور عامر خان یوں تو ایک دوسرے کے ساتھ گھومتے اور فلموں کو پروموٹ کرتے نظر آتے ہیں لیکن اب سلمان خان نے انکشاف کیاہے کہ انہیں عامر خان سے شدید نفرت ہے ۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عامرخان کی نئی ریلیزہونے والی فلم “دنگل” نے اسکریننگ کے دوران فنکاروں کوخوب محظوظ کیا جہاں سب ہی عامرخان کی تعریفوں کے پل باندھتے نہیں تھک رہے ہیں لیکن عامرخان کے سپر اسٹار دوست سلمان خان ان کی کامیامی سے جلنے لگے۔

سلمان خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ اداکارکی نئی فلم “دنگل” کو ان کے گھر والوں نے دیکھا اور ان کے خیال میں ”دنگل“ سلمان خان کی فلم ”سلطان“ سے بہت بہترہے۔

اداکارنے لکھا کہ ذاتی طور پر عامر خان کو بہت پسند کرتا ہوں لیکن پیشے کے اعتبارسے عامر خان سے شدید نفرت ہے۔

مزیدخبریں