عالیہ بھٹ کا ہاتھ پکڑ نے والے کے ساتھ کیا ہوا جانیئے

08:34 AM, 24 Dec, 2016

ممئبی:گزشتہ روز  بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ جودھپور ایئر پورٹ پر ہوا جہاں وہ عوام کی بھیڑ میں پھنس کر رہ گئیں اور موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ایک مداح نے ان کا ہاتھ پکڑ لیاجس پر اداکارہ غصے سے آگ بگولا ہوگئیں اور نوجوان کو کھری کھری سنادیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ عالیہ بھٹ راجستھان کے شہر جودھپور میں ایک امریکی میگزین کیلئے فوٹو شوٹ کرانے کے بعد واپس ممبئی جارہی تھیں جب وہ جودھپور ایئر پورٹ پر پہنچیں تو مداحوں نے انہیں گھیر لیا اور کافی بھیڑ جمع ہوگئی۔

اسی بھیڑ کے دوران ایک نوجوان نے موقع کو غنیمت جانا اور جلدی سے ادکارہ کا ہاتھ پکڑ لیا۔ نوجوان کے ہاتھ پکڑنے کی دیر تھی کہ اداکارہ کا پارہ ہائی ہوگیا اور وہیں اسے کھری کھری سنادیں۔

سکیورٹی اہلکاروں نے جب معاملہ بڑھتا ہوا دیکھا تو فوری طور پر مداخلت کی اور معاملہ رفع دفع کرایا۔

مزیدخبریں