برطانوی نژاد سکھ خاتون نے داڑھی رکھ لی ،نام گینز بک میں شامل

برطانوی نژاد سکھ خاتون نے داڑھی رکھ لی ،نام گینز بک میں شامل

 لندن: برطانیہ کی بہادر خاتون ہرنام کور کے چہرے پر بال نکل آئے تو انہوں نے گھر میں چھپ کر بیٹھنے کے بجائے داڑھی رکھ لی اور گینز بک میں نام درج کرادیا۔

ہرنام کور ایک بیماری پولی سسٹک سنڈروم میں مبتلا ہیں، اس میں جسم اور چہرے پر اضافی بال پیدا ہوجاتے ہیں۔

ہرنام کور کہتی ہیں کہ پہلے لوگ ان کا مذاق اڑاتے تھے، ان پر آوازیں کستے تھے لیکن انہوں نے اپنی اس بیماری کے ساتھ دنیا کا سامنا کیا، نارمل طرز زندگی اپنایا اور اب لوگوں کا ان کے ساتھ رویہ بالکل بدل گیا ہ