رحیم یار خان : وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان کا دورہ کیا اور کچے میں زخمی ہونے والے جوانوں کی عیادت کی، انہوں نے زخمی اہلکار وسیم ارشد ، بلال ، فاروق ، نبیل شہزاد، زاہد، سعید، محمد ایوب کیلئے صحت یابی کی دعا بھی کی اور ان کا حوصلہ بڑ ھایا۔
اس موقع پر زخمی سپاہی بلال کا کہنا تھا کہ حوصلے بلند ہیں، ٹھیک ہو کر پھر مقابلہ کریں گے، امن دشمنوں سے لڑتے رہیں گے جس پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بلال کو شاباش دی اور اسے قابل فخر قرار دیا۔
اس موقع پر وزیراعلی پنجاب نے زخمی جوانوں کے والدین اوراہل خانہ سے بھی ملاقات کی، انہوں نے ہسپتال کے ڈاکٹر اور سٹاف کی بھی بات سنی اور مسئلہ حل کرنے کی ہدایت کی۔
اس موقع پر زخمی سپاہی بلال کا کہنا تھا کہ حوصلے بلند ہیں، ٹھیک ہو کر پھر مقابلہ کریں گے، امن دشمنوں سے لڑتے رہیں گے جس پر وزیر اعلیٰ نے اسے شاباش دی اور اسے کے جذبے کو قابل فخر قرار دیا۔
مریم نواز نے کہا کہ پولیس کے جوان بھائیوں اور بیٹوں کی طرح ہیں ، ان کی تکلیف کو میں اپنی تکلیف سمجھتی ہوں، حملہ کرنے والوں سےبدلہ ضرور لیا جائے گا۔
اس موقع پر چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان، معاون خصوصی راشد نصر اللہ ، ایڈیشنل آئی جیز، پولیس اور انتظامی حکام بھی ہمراہ تھے۔
مریم نواز نے پولیس شہدا کے غمزدہ اہل خانہ کو دلاسہ دیا، باری باری شہدا کے ورثا کے پاس گئیں، اس موقع پر شہدا کے ورثا آبدیدہ ہو گئے۔
وزیراعلی نےشہید اہل کاروں کی ماؤں اور بیواؤں کو حوصلہ دیا، اور اس موقع پر ایک روتی ہوئی بیوہ خاتون کو گلے لگا لیا۔انہوں نے شہید اہلکار کے کمسن بچوں سے بھی پیار کیا۔
پولیس شہدا میں محمد عمران ،راشد، ساجد،احمد،زاہد،منیر،نذر عباس،انس ستار،عبداللہ شامل ہیں ،راہ حق کےلئے جان دینے والوں میں تین ہندو جوان اجے رام، بیرم رام اور راجہ کنول بھی تھے۔ مریم نواز شہدا کے لئے دعا مغفرت کی۔
مریم نواز شریف اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوتاہی ہوئی،غلطی کا ازالہ کریںگے آئندہ ایسا واقعہ نہیں ہوگا،ہر شہید قوم کا ہیرو ہے، سوگوار خاندانوں کی بھرپور کفالت کی جائے گی، شہدا کے بچوں کو مفت تعلیم ، گھر اور نوکری بھی دی جائے گی۔
ڈاکوؤں کے حملے میں پولیس اہلکار وں کی شہادت کا غم بیان کرنے کے لئے الفاظ نہیں ۔
بعد ازاں وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو ڈی پی او آفس کمیٹی روم میں تفصیلی بریفننگ بھی دی گئی اور کچہ میں ہونے والے سانحہ کی تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔
اس موقع پر چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان، معاون خصوصی راشد نصر اللہ ، ہوم سیکرٹری نور الامین مینگل، آئی جی پولیس ڈاکٹر عثمان انور، ایڈیشنل آئی جیز،پولیس اور انتظامی حکام بھی ہمراہ تھے۔