صدر زرداری کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ، ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

صدر زرداری کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ، ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد: صدر مملکت آصف زرداری نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی ہے۔


صدر زرادری  ملاقات کیلئے اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پہنچے۔ مولانا فضل الرحمان نے صدر مملکت کا استقبال کیا۔

 وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی صدر مملکت کے ساتھ موجود تھے۔

ذرائع کے مطابق  صدر  زرداری اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملاقات  میں ملک کی سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیااور  آئندہ ہفتےہونے والی ممکنہ قانون سازی پر تفصیلی مشاورت بھی  کی گئی۔

اس موقع پر صدر مملکت نے مولانا فضل الرحمان کو بندوق کا تحفہ بھی پیش کیا۔

خیال رہے  وفاقی حکومت نے 28 اگست کو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے  اراکین قومی اسمبلی و سینیٹ کو  آگاہ بھی کردیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے پی ٹی آئی وفد کی جمعے کو سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ملاقات ہوئی جس میں پی ٹی آئی کی طرف سے ان ہاوس تعاون اور حکومت کو  ٹف ٹائم دینے کی تجویز دی گئی ۔

جے یو آئی کی طرف سے خود تحریک چلانے کے فیصلے سے آگاہ کیا گیا۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پی ٹی آئی کی تجاویز پر مشاورت کے بعد جواب دیا جائے گا۔

زرائع کے مطابق حکومت  نےبھی مولانا فضل الرحمان کو منانے  کے لیےکوششیں تیز کر دی ہیں، اسی سلسلے میں وزیراعظم شہباز شریف  اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی بھی  کل ملاقات متوقع ہے۔