پنڈی ٹیسٹ، بنگلادیش کی ٹیم پہلی اننگز میں 565 رنز بنا کر آؤٹ ،پاکستان پر 117 رنز کی برتری

06:55 PM, 24 Aug, 2024

راولپنڈی :ٹیسٹ میں بنگلادیشی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 565 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، اسے پاکستان پر 117 رنز کی بھاری برتری حاصل کی ہے ۔

 چوتھے روز بنگلا دیش نے اپنی پہلی نامکمل اننگز کا آغاز 316 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ سے کیا تو مشفیق الرحیم 55 اور لٹن داس 52 رنز کے ساتھ وکٹ پر تھے  لیکن نسیم شاہ کے ہاتھوں آوٹ ہو گئے  ۔


دوسری جانب مشفیق الرحیم نے بیٹنگہ جاری رکھتے ہوئے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی 11 ہویں سنچری مکمل کی،وہ 191 رنز کی شاندار  اننگز کھیلنے کے بعد محمد علی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔

مشفیق کے بعد مہمان ٹیم کے باقی بلے باز ں کی  بھی پویلین  کی طرف واپسی شروع ہو گئی  اور پوری ٹیم  565 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔


بنگلادیش کے دیگر بلے بازوں میں شادمان اسلام 93، مہدی حسن میراز،77 اور مومن الحق  50 رنز  بناکر نمایاں رہے۔

مہمان ٹیم کے  شریف الاسلام اور حسن محمود نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ مہدی حسن مرزا اور شکیب الحسن نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

قبل ازیں  پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں محمد رضوان کے 171 اور شعود شکیل کے 141 رنز کی بدولت 448 رنز بنائے تھے اور گرین کیپس نے اپنی اننگز 6 کھلاڑیوں کے نقصان پر ڈیکلیئر کر دی تھی۔

مزیدخبریں