حکومت  مولانا فضل الرحمان کو منانے  کے لیے متحرک، آصف علی زرداری بھی ملاقات کریں گے

03:52 PM, 24 Aug, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد:حکومت  مولانا فضل الرحمان کو منانے  کے لیے متحرک ہو گئی، صدر مملکت آصف علی زرداری کی آج مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کا امکان ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے پہلے پی ٹی آئی وفد کی جمعے کو سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ملاقات ہوئی جس میں پی ٹی آئی کی طرف سے ان ہاوس تعاون اور حکومت کو  ٹف ٹائم دینے کی تجویز دی گئی ۔

جے یو آئی کی طرف سے خود تحریک چلانے کے فیصلے سے آگاہ کیا گیا۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پی ٹی آئی کی تجاویز پر مشاورت کے بعد جواب دیا جائے گا۔

تاہم، اب حکومت  نے مولانا فضل الرحمان کو منانے  کے لیےکوششیں تیز کر دی ہیں، اسی سلسلے میں وزیراعظم اور پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی کل ملاقات بھی متوقع ہے۔   

مزیدخبریں