پی ٹی آئی معاشرے کو تقسیم کررہی تھی آج خود تقسیم ہوگئی، عطا تاڑر

پی ٹی آئی معاشرے کو تقسیم کررہی تھی آج خود تقسیم ہوگئی، عطا تاڑر

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطا تاڑر نے کہا کہ پی ٹی آئی معاشرے کو تقسیم کررہی تھی آج خود تقسیم ہوگئی۔ پی ٹی آئی میں ایک نہیں کئی گروپ بن گئے ہیں، تحریک انتشار ٹکڑے ٹکڑے ہورہی  ہے۔

وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے پی ٹی آئی پر سخت تنقید کرتے ہوئے اسے تحریک انتشار قرار دیا اور اس میں گروہ بندی ہونے کا دعویٰ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی پر قبضے کی جنگ  چل رہی ہے، ثابت ہوگیا بشریٰ بی بی ڈس انفارمیشن سیل چلا رہی ہیں۔ علیمہ خان نے بشریٰ بی بی کو غلط  اور جھوٹا  قرار دیا ۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ بشریٰ بی بی ہمدردی کے لیے جھوٹا اور من گھڑت بیانیہ پھیلارہی ہیں، تحریک انتشار میں کئی سال سے ڈس انفارمیشن سیل چل رہے ہیں، نفرت کی سیاست کا انجام اچھا نہیں ہوتا، تحریک انتشار اپنے انجام کو پہنچ رہی ہے، نفرت کی سیاست کا انجام یہی ہونا تھا۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا علیمہ خان اور رؤف حسن کی چیٹ لیک ہونے پر ردعمل دیتے ہوئےعطاء تارڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی میں ملک کو نقصان پہنچانے کی ریس لگی ہے،بشریٰ بی بی جو جھوٹا بیانیہ پھیلارہی ہیں اس میں کوئی حقیقت نہیں۔

مصنف کے بارے میں