پی ٹی اے کا ملک بھر میں 5Gسروس متعارف کروانے کا فیصلہ

03:04 PM, 24 Aug, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)کے چیئرمین میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آ  ئی ٹی اور ٹیلی کام سروس میں بتایا ہے کہ ملک میں 5Gاپریل2025تک متعارف کرادی جا ئے گی۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی اور ٹیلی کام اجلاس میں چیئرمین پی ٹی اے نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اس نیلامی کے ذریعے نئی کمپنیوں کو بھی راغب کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے تاکہ مارکیٹ کو  وسیع کیا جا سکے اوراس سے مقابلے کی فضا کو فروغ دیا جا سکے۔

 اجلاس میں یہ بھی بتایا گیا تھا کہ سب میرین کیبل کی بحالی کا عمل  بھی جاری ہے اور توقع کی جا رہی ہے کہ یہ بحالی 27 اگست تک مکمل ہو جائے گی۔

اس وقت ٹیلی کام کمپنیاں 265 میگا ہرٹز سپیکٹرم استعمال کر رہی ہیں۔پی ٹی اے حکا م اس بارے میں سنجیدہ ہیں کہ 5Gکےلیے مزید 567 میگاہرٹز سپیکٹرم کارادہ رکھتے ہیں تاکہ صارفین کے لیے کوئی پریشانی یا مشکل نہ ہو۔

مزیدخبریں