کچےمیں 12 پولیس اہلکاروں کی شہادت،تھانہ ماچھکہ میں ڈاکوؤں کے حملےکا مقدمہ درج

کچےمیں 12 پولیس اہلکاروں کی شہادت،تھانہ ماچھکہ میں ڈاکوؤں کے حملےکا مقدمہ درج

صادق آباد: رحیم یار خان میں ڈاکوؤں کے حملے میں شہید ہونے والے 12 پولیس اہلکاروں کی شہادت کا مقدمہ ماچھکہ تھانے میں درج کر لیا گیا۔

 
پولیس نے بتایا ہے کہ مقدمہ انسپکٹر امجد رشید کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، مقدمہ میں کوش سیلرا اور اندھڑ گینگ کے 131 جرائم پیشہ افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔

مقدمہ دہشت گردی، قتل، اغواء اور دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔ پولیس جوان کیمپ سے واپسی پر جب شاہو کوش کے گھر کے پاس پہنچے تو ملزمان نے حملہ کردیا ، ڈاکوؤں کے پاس راکٹ لانچر، جی 3 اور دیگر اسلحہ تھا۔

متن میں کہا گیا ہے کہ ڈاکوؤں نے پولیس جوانوں پر سیدھی فائرنگ کی ، پولیس جوانوں نے بھی جوابی فائرنگ کی ، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 12 پولیس جوان شہید ہوئے جبکہ حملہ میں 9 پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے ۔

مقدمے کے متن کے مطابق ڈاکو ایک پولیس اہلکار احمد نواز کو اغوا کرکے ساتھ لے گئے ، پولیس کی فائرنگ سے بشیر شر مارا گیا جبکہ گڈی کوش زخمی ہوا ، ڈاکو فرار ہوتے ہوئے پولیس کا سرکاری اسلحہ بھی ساتھ لے گئے ، راکٹ لانچر اور فائرنگ سے پولیس گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا۔

مصنف کے بارے میں