کوئٹہ : محکمہ داخلہ بلوچستان کےجاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پشتون قوم پرست رہنماء منظور پشتین پر بلوچستان کےتمام اضلاع میں داخلے پر پابندی ہوگی۔
پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنماء 90 روز تک بلوچستان میں داخل نہیں ہوسکیں گے۔
پشتون تحفظ موومنٹ بلوچستان کے رہنماء زبیر شاہ کا اس حوالے سے کہنا تھا 25 اگست کو منظور پشتین کو پشتون قومی جرگے میں شرکت سے روکنے کے لئے پیپلزپارٹی صوبائی حکومت کے تحت پابندی عائد کی گئی ہے جو کہ سراسر ریاست کی بوکھلاہٹ کو ظاہر کرتی ہے۔
پشتون رہنماء نے مزید کہا ریاست اور ریاستی ادارے بوکھلاہٹ کا شکار ہیں 11 اکتوبر کو پشتون قومی عدالت میں 77 سالوں سے پشتون قوم پر ہونے والے ظلم، جبر اور پشتون قوم استحصال پر قومی فیصلہ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ حکومتی نوٹیفکیشن بلوچستان میں منظور پشتون کو رہنماوں کے ساتھ ملاقات سے روکنے کی ریاستی نام نہاد کوشش ہیں۔