تہران: ایرانی حکام نے مختلف صوبوں میں چھاپہ مار کارروائیاں کرتے ہوئے داعش کے 14 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔
ایرانی خبرایجنسی کے مطابق داعش سے وابسطہ دہشتگردوں کی گرفتاریاں تہران، البروز، فارس اور خوزستان صوبوں سے کی گئیں ۔ داعش خراسان سے تعلق رکھنے والے 7 دہشتگرد فارس اور باقی 7 دیگر تین صوبوں سے گرفتار کیے گئے ہیں۔
خبر میں ایرانی وزارت انٹیلی جنس کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ داعش خراسان کے دہشتگرد حملے کے ارادے سے چند روز پہلے ایران میں داخل ہوئے تھے۔
حکام کا کہنا تھا کہ تحقیقات سے متعلق مزید تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔