لاہور اور سندھ میں 26 اگست کو سکولوں میں عام تعطیل کا اعلان

لاہور اور سندھ میں 26 اگست کو سکولوں میں عام تعطیل کا اعلان

لاہور: بنجاب اور سندھ حکومت نے 26 اگست کو سکولوں میں تعطیل کا اعلان کر دیا۔لاہورکے سکولوں میں حضرت داتا گنج بخش کےعرس کی مناسبت سے تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ سندھ حکومت نے چہلم حضرت امام حسینؓ پر سکولوں میں تعطیل کا اعلان کیاہے۔

پنجاب حکومت کی طرف سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق پیر کے روز ضلع لاہور کے تمام نجی و سرکاری سکولوں میں تعطیل ہوگی۔ برصغیر کے معروف صوفی بزرگ حضرت علی بن عثمان الہجویری المعروف حضرت داتا گنج بخش کے 981 ویں سالانہ عرس کی 3 روزہ تقریبات  آج  سے شروع ہوں گی۔

سندھ کے محکمہ تعلیم کی اسٹیئرنگ کمیٹی نے چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر پیر 26 اگست کو صوبے کے تمام سرکاری و پرائیوٹ سکولوں میں تعطیل دی ہے۔دوسری جانب محکمہ کالج ایجوکیشن نے چہلم امام حسین پر چھٹی کااعلان کردیا۔ محکمہ کالج ایجوکیشن کی جانب سے چھٹی کانوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ چہلم امام حسین کے موقع پر ملک بھر میں مختلف مقامات پر جلوس و مجالس کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

مصنف کے بارے میں