اسلام آباد: قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس طلب کرلئے گئے ،قومی اسمبلی کا اجلاس پیر 26اگست کو شام پانچ بجے جبکہ سینیٹ کا اجلاس 27 اگست بروز منگل شام 5 بجے طلب کئے گئے ہیں ۔
اجلاس کے دوران اہم قانون سازی متوقع ہے، صدر مملکت نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس آئین کی شق 54(1) کے تحت طلب کئے ہیں۔
قومی اسمبلی اجلاس سے قبل پیر کو ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس ہوگا۔اجلاس کی صدارت سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کریں گے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں تمام پارلیمانی جماعتوں کے نمائندے شریک ہوں گے, اجلاس کتنے دن چلے گا، کن موضوعات پر بات ہوگی اس کا فیصلہ کیا جائے گا.