لاہور : محکمہ موسمیات نے 25 تا 29 اگست جنوبی علاقوں میں شدید بارشوں کی پیشگوئی کردی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ بنگال سے ہواؤں کا سلسلہ پاکستان کے جنوبی علاقوں میں داخل ہوگا،بارشوں سےسندھ اور بلوچستان کےنشیبی علاقےزیرآب آنےکا خطرہ ہے،موسلا دھاربارشوں سے بلوچستان کےمختلف مقامات پرندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔
این ڈی ایم اے نے سیلابی صورتحال کے پیش نظر ہائی الرٹ بھی جاری کردیا ہےاس کے علاوہ کراچی میں اربن فلڈنگ کے خدشہ بھی آگاہ کیا ہے۔
ترجمان محکمہ موسمیات کےمطابق تیزبارشوں سے اسلام آباد، راولپنڈی اور وسطی پنجاب کےنشیبی علاقےزیر آب آنے کا خدشہ ہے،گلگت بلتستان اوربالائی کے پی میں لینڈسلائیڈنگ کا خطرہ بھی موجود ہے۔
25 تا 29 اگست کےدورا ن کراچی،ٹھٹھہ، بدین سمیت سندھ کےکئی شہروں میں موسلا دھار بارشوں کا امکان ہے،بلوچستان میں کوئٹہ، قلات،لسبیلہ سمیت کئی علاقوں میں بارشوں کی توقع ہے،اس دوران بلوچستان کے چند مقامات پر موسلا دھار بارشیں بھی ہوسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کےمطابق بارشوں سےموسم مزیدبہترہوگا،آنےوالےدنوں میں دن کےوقت موسم گرم جبکہ شام کے اوقات میں ٹھنڈا ہوگا۔