اسرائیل اگلے سال تک صفحہ ہستی سے مٹ جائے گا، اسرائیلی ریٹائرڈ میجر جنرل کا دعویٰ

09:52 AM, 24 Aug, 2024

نیوویب ڈیسک

دوحا :اسرائیل فوج کے ایک ریٹائرڈ میجر جنرل نے دعویٰ کیا ہے کہ حماس سے جنگ اور ایران سے کشیدگی کے باعث اسرائیل اگلے سال تک صفحہ ہستی سے مٹ جائے گا۔

سابق اسرائیلی میجر جنرل یزہاک برک  نے دعویٰ کیا ہے اسرائیل اگلے ایک سال میں ختم ہو جائے گا۔  

 میجر جنرل یزہاک برک  نے مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال اور حماس سے جاری جنگ اور ایران کے ساتھ کشیدگی کے حوالے سے ایک بیان میں خبردار کیا ہے کہ حماس سے جنگ اور ایران سے کشیدگی کے باعث اسرائیل اگلے سال تک صفحہ ہستی سے مٹ جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق اگرحماس اسرائیل مذاکرات کی ناکامی کی صورت میں خطے میں جنگ چھڑتی ہے تو اسرائیل شدید خطرات کی زد میں آ جائے گا،وزیر دفاع یوآف گیلانت کے غزہ جنگ کے اہداف کے حوالے سے متعدد بیانات  تاحال پورے نہیں ہو سکے ہیں ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اگرنیتن یاہو اور ان کے اتحادیوں کو تبدیل نہ کیا گیا تو اسرائیل اگلے ایک سال میں تباہ ہو جائے گا۔  ایران اور حماس کی اسرائیل کو ختم کرنے کی دھمکیاں خالی دھمکیاں نہیں ہیں، حماس سے جاری جنگ اور حزب اللہ کے ساتھ کشیدگی کے باعث اسرائیل کے لیے خطرات کے حوالے سے صیہونی ریاست کے وزیر دفاع یوآو گیلنٹ بھی اچھی طرح باخبر ہیں۔

 میجر جنرل یزہاک برک  نے کہا کہ یوآو گیلنٹ کو بھی اندازہ ہو چکا ہے کہ اسرائیل جنگ کے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام ہو چکا ہے،ہم غزہ کی دلدل میں پھنس چکے ہیں، حماس کو کمزور کرنے کے بنیادی مقصد کے حصول کا کوئی موقع نہ ہونے کے باوجود ہم اپنے فوجیوں کو کھو رہے ہیں ۔

اس سے قبل جولائی میں بھی ریٹائرڈ میجر جنرل ایزہاک برک نے غزہ میں اسرائیلی جارحیت اور حزب اللہ سے تناؤ پر اپنے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھاکہ اسرائیلی فوج غزہ کی پٹی میں بری طرح ناکام ہو رہی ہے اور حزب اللہ سے جنگ کی صورت میں اسرائیل کو اسٹریٹجک ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا اور یہ اس لیے ہو گا کہ حالیہ کچھ دنوں میں اسرائیل کو پے درپے بڑے فوجی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔

مزیدخبریں