لاہور: پنجاب حکومت نے کچے کے ڈاکوؤں کےسر کی قیمت ایک کروڑ مقرر کردی۔وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کچے کے خطرناک ترین ڈاکوؤں (ہائی ویلیو ٹارگٹ) کے سر کی قیمت 1 کروڑ روپے مقرر کر دی گئی ہے۔
وزیراعلٰی مریم نواز کی ہدایت پر سیکرٹری داخلہ پنجاب نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔نوٹیفیکیشن کے مطابق خطرناک ڈاکوؤں کی گرفتاری پر 50 لاکھ روپے انعام دیا جائے گا جبکہ دہشتگردوں کی گرفتاری پر بھی 25 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہےکہ پولیس اہلکاروں کی شہادت میں ملوث دہشتگردوں کو انجام تک پہنچایا جائے گا۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کےحملےپرپولیس نے جوابی ایکشن میں کچہ ماچھکہ میں پولیس پر حملے کےمرکزی ملزم بشیرشر کو ہلاک کردیا۔رات گئے پولیس آپریشن میں کچہ ایریا کا خطرناک ڈاکو بشیر شر کیفرکردار کو پہنچا، 5 ڈاکو شدید زخمی ہوئے۔