پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد افغانستان کو شکست دے دی ، میچ کے ساتھ سیریز بھی جیت لی

پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد افغانستان کو شکست دے دی ، میچ کے ساتھ سیریز بھی جیت لی

 ہمبنٹوٹا :پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد افغانستان کو شکست دے دی ۔تین ون ڈے میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے افغانستان کو دلچسپ مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے شکست دے دی۔سری لنکا کے شہر ہمبنٹوٹا میں کھیلے گئے تین ون ڈے میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے آخری وکٹ پر ہدف حاصل کیا۔


301 رنز کے ٹارگٹ کے جواب میں پاکستان کی ٹیم جب میدان میں اتری تو  فخر زمان اور انعام الحق نے آغاز کیا۔ فخر زمان30 ، انعام الحق 91،بابر اعظم53،محمد رضوان2، آغاسلمان14،اسامہ میرصفر، افتخار احمد17، شاداب خان48، شاہین شاہ آفریدی4، نسیم شاہ10، حارث رئوف3 سکوبناسکے۔ 
افغان کرکٹ ٹیم کی بائولنگ کی بات کریں تو فضل الحق فاروقی نے3،مجیب الرحمان نے ایک، عبدالرحمان نے ایک، محمد نبی دو وکٹیں حاصل کیں۔ پاکستان نے 302 رنز کا ہدف نو وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔   افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو بہترین ثابت ہوا۔ افغان اوپنرز نے ٹیم کو 227 رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا اور افغان ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں  5 وکٹوں کے نقصان پر 300 رنز بنائے۔


 افغان اوپنر  رحمٰن اللہ گرباز نے 151 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور شاہین آفریدی کے ہاتھوں آئوٹ ہوئے ۔  رحمٰن اللہ گرباز کی اننگز میں 3 چھکے اور 14 چوکے شامل تھے جب کہ دوسرے اوپنر ابراہیم زادران 80 رنز بنا کر اسامہ میر کا شکار بنے۔ان کے علاوہ محمد نبی 29، راشد خان 2 اور شاہد اللہ ایک رن بناکر آؤٹ ہوئے۔ کپتان حشمت اللہ شاہدی 15 اور عبدالرحمٰن 4 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔


پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ نے 9 اوورز میں 45 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی، اسامہ میر نے 10 اوورز میں 61 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی، حارث رؤف نے 7 اوورز میں 48 اور شاداب خان نے 10 اوورز میں 53 رنز دیے۔ 

مصنف کے بارے میں